حسن خان خودکشی کرنیوالے سوشانت سنگھ کا کرداراداکرینگے

 حسن خان خودکشی کرنیوالے سوشانت سنگھ کا کرداراداکرینگے

بھارتی اداکار پر بننے والی ویب سیریز میں پاکستانی اداکارکو کاسٹ کرلیاگیا

لاہور،کراچی (لیڈی رپورٹر سے ،سٹاف رپورٹر) خودکشی کر کے اپنی زندگی ختم کرنیوالے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی زندگی پر بننے والی ویب سیریز میں پاکستانی اداکار حسن خان کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔اداکار حسن خان نے سوشل میڈیاپر اپنی پوسٹ میں بتایاکہ الحمد اللہ مجھے وہ پراجیکٹ مل گیا جو میرے دل کے انتہائی قریب ہے کیونکہ میں سوشانت سنگھ کا کردار ادا کروں گا۔حسن خان نے اپنی اور سوشانت سنگھ کی ایک جیسا پوز دیتے ہوئے تصویر بھی شیئر کی۔ سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کی ذاتی زندگی پر روشنی ڈالی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں