ملائکہ اروڑا کورونا وائرس کے شکنجے سے باہرنکل گئیں

ملائکہ اروڑا کورونا وائرس کے شکنجے سے باہرنکل گئیں

کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے پرقرنطینہ سے نکل کر اہل خانہ سے گھل مل گئیں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کا دو ہفتوں کے بعد کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ، جس کے بعدوہ قرنطینہ سے نکل کراپنے گھر والوں میں گھل مل گئی ہیں۔بھارتی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے نام ایک پیغام میں خوشخبری سنائی کہ وہ مکمل طور پر صحت یاب ہیں اور کوروناوائرس کو شکست دینے کے بعد اپنے کمرے سے باہر کی دنیا میں واپس آگئی ہیں۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھاکہ موذی وائرس کو ہرانے پر میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں اور مشکل وقت میں ساتھ دینے والے معالجین، اہل خانہ اور مداحوں کا خصوصی شکریہ ادا کرتی ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں