بالی ووڈ کو ‘‘گندی صنعت ’’ کہنے پر خانز کا چینلز پرمقدمہ
بالی ووڈ کو منشیات کا گڑھ اور گندی ترین صنعت کہنے پر بالی ووڈ کے تینوں خانز نے بھارتی چینلز کے خلاف مقدمہ درج کر ادیا
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے کیس کے حوالے سے غیرذمہ دارانہ رپورٹنگ کرنے ، بالی ووڈ کو منشیات آور کہنے اور ملک کی گندی ترین انڈسٹری کہنے پر اداکار شاہ رخ خان، عامر خان، سلمان خان، اکشے کمار، اجے دیوگن، کرن جوہر، آدیتیہ چوپڑا اور فرحان اختر سمیت 34 بڑے پروڈکشن ہاؤسز و فنکاروں نے دہلی ہائی کورٹ میں دو بھارتی نیوز چینلز کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے ۔جن چینلز کے خلاف مقدمہ درج کر ایا گیا ہے ان میں ری پبلک ٹی وی جب کہ دوسرا چینل ٹائمز ناؤ ہیں۔