علیزے گبول کورونا کے باعث تنہائی سے تنگ آگئیں
ماڈل و اداکارہ علیزے گبول کورونا کے ساتھ ساتھ تنہائی سے تنگ آگئی ہیں جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا ہے
لاہور(لیڈی رپورٹر سے )علیزے گبول نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آئسولیٹ ہوئے 10 دن گزر گئے اور میرے لیے یہ تجربہ خوش گوار نہیں رہا لیکن الحمد للہ مداحوں کی دُعاؤں نے مجھے بہت ہمت اور حوصلہ دیا ہے ۔انہوں نے امید کا اظہار بھی کیا کہ وہ جلد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گی۔