انجلینا جولی نوجوانوں کے حقوق سے متعلق کتاب شائع کرینگی

انجلینا جولی نوجوانوں کے حقوق  سے متعلق کتاب شائع کرینگی

ہالی ووڈ اداکارہ اور فلم میکر انجلینا جولی ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اشتراک سے نوجوانوں کے حقوق سے متعلق کتاب شائع کریں گی

نیویارک (این این آئی)اطلاعات کے مطابق کتاب کا عنوان ‘اپنے حقوق جانو ’ ہے ، جس کا مقصد نوجوانوں کو ان کے حقوق کے بارے میں آگاہی دینا ہے ۔انجلینا جولی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ کتاب دنیا بھر میں اگلے سال ستمبر میں شائع ہوگی،وہ امید کرتی ہیں کہ یہ کتاب نوجوانوں تک ہدایت کے طور پر پہنچے اور وہ اسے استعمال کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں