زندگی میں کبھی کسی سے پیار نہیں ہوا :حمزہ علی عباسی
اداکار حمزہ علی عباسی نے کہاکہ انہیں کبھی بھی پیار نہیں ہوا ہے
اسلام آباد (اے پی پی)انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ ان کے پاس کوئی ایسا واقعہ نہیں ہے جس سے یہ ثابت کریں کہ انہیں زندگی میں کبھی کسی سے پیار ہوا ہے ۔ شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شادی ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جسے دل اور سمجھداری سے نبھانا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شادی کا خوب صورتی سے زیادہ خوب سیرتی سے تعلق ہے کیونکہ ہم کسی کی شکل کے بجائے اس کی عادات کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں۔