مسلمان شوہرپرتنقید،ارمیلا انتہاپسند ہندوؤں پر برس پڑیں

مسلمان شوہرپرتنقید،ارمیلا انتہاپسند ہندوؤں پر برس پڑیں

شوہرکشمیری مسلم ہیں ،ہم اپنے اپنے مذہب پر آزادی سے عمل کرتے ہیں :اداکارہ

ممبئی(شوبزڈیسک) بھارتی اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر نے اپنے مسلمان شوہر محسن اختر پر ہونے والی مسلسل تنقید پر سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے شوہر کشمیری مسلم ہیں، ہم دونوں اپنے اپنے مذہب پر مکمل آزادی سے عمل کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ نام نہاد مذہب کے ٹھیکیدار ہندو انتہاپسند ہم پر تنقید کرتے ہیں۔ ارمیلا ماتونڈکر نے کہا کہ ہر چیز کی حد ہوتی ہے ، انتہا پسندوں نے میرے وکی پیڈیا پیج پر والدہ کا نام رخسانہ احمد اور والد کا نام شیوندر سنگھ لکھ دیا حالانکہ میں ان دونوں کو نہیں جانتی ،میرے والد کا نام شری کانت ماتونڈکر اور والدہ کا نام سنیتا ماتونڈکر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں