انکم ٹیکس حکام کے چھاپے سے خوفزدہ نہیں:تاپسی پنو

 انکم ٹیکس حکام کے چھاپے سے خوفزدہ نہیں:تاپسی پنو

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو جن کے گھر گزشتہ ہفتے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے چھاپہ مارا تھا

ممبئی (آئی این پی)انھوں نے کہا کہ ان کیلئے خوفزدہ ہونے والی کوئی بات نہیں اور انھیں یہ بات سمجھ نہیں آرہی کہ میرے گھر پر چھاپہ کیوں مارا گیا۔ ایک بھارتی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے تاپسی پنو نے کہا کہ انھوں نے اور ان کے خاندان نے ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے افسروں سے مکمل تعاون کیا اور ان کے تمام سوالوں کے جواب دئیے ۔ خود میں نے انکے تمام سوالوں کے جواب دئیے اور اگر کچھ غلط کہا ہوگا تو یہ سامنے آجائے گا۔ ایسا نہیں ہے کہ میں کسی غلط کام کو چھپانے کیلئے جھوٹ بول رہی ہوں، اب اگر اسکے باوجود بھی انھیں کچھ مل جائے جو کہ غلط ہو تو مجھے خود کو سزا ملنے پر خوشی ہوگی۔ کیوں کہ یہ ملک کا قانون ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں