فرانس کی مخالفت پر رابی پیرزادہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند

فرانس کی مخالفت پر رابی پیرزادہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند

ہم حضورؐکی امت،ان پر جان قربان،جانی ومالی نقصان کسی صورت صحیح نہیں :پیغام

لاہور(شوبز ڈیسک) اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ فرانس کیخلاف ٹوئٹس کرنے پر ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردیا گیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں انہوں نے بتایا کہ فرانس کیخلاف ٹوئٹس کرنے پر ان کا اکاؤنٹ بند کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ میں اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتی، ہم حضورؐ کی امت ہیں اور ان پر جان بھی قربان ہے ، حکمرانوں کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ پاکستان اسلام کے نام پر بناتھا۔رابی نے ایک مذہبی جماعت کے مظاہروں پر کہا کہ املاک کا نقصان یا جانی و مالی نقصان کسی صورت صحیح نہیں ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں