صنم ماروی کو اغواکرنے کی کوشش تشددسے زخمی ،سابق شوہر، دیور اورساتھیوںکیخلاف مقدمہ درج
گلوکارہ صنم ماروی نے سابق شوہر،دیور اورساتھیوں کیخلاف اغوا اور تشدد کر کے زخمی کرنے کے الزامات لگاتے ہوئے ایف آئی آر درج کرادی
لاہور (لیڈی رپورٹر سے )گلوکارہ کاکہناہے کہ سابق شوہر حامدعلی بہلول دیوراور ان کے ساتھیوں نے انہیں اغواکرنے کی کوشش کی اور مزاحمت پرتشدد کا نشانہ بنایاجس سے میں زخمی ہوگئی ،اس واقعہ کی تصاویر بطورثبوت پیش کرتے ہوئے میں نے تھانہ اسلام پور ہ میں ایف آئی آردرج کرادی ہے ۔