بھارتی اداکارہ ورینہ حسین نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی

بھارتی اداکارہ ورینہ حسین نے  سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی

بالی ووڈ سٹار عامر خان کے بعد بھارتی اداکارہ ورینہ حسین نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی

ممبئی(شوبز ڈیسک)انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ورینہ حسین نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں سوشل میڈیا کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے عامر خان کے آخری بیان کا بھی حوالہ دیا۔اپنی آخری پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ یہ میری آخری سوشل میڈیا پوسٹ ہے لیکن میری ٹیم میرا اکاؤنٹ چلاتی رہے گی تاکہ آپ میرے کام سے باخبر رہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں