ودیا بالن نے ماں کے کہنے پر بھی کھانابنانانہیں سیکھا

ودیا بالن نے ماں کے کہنے پر بھی کھانابنانانہیں سیکھا

ماں کوکہتی تھی اتنا کماؤں گی کہ کسی کو کھانابنانے کیلئے رکھ لوں :اداکارہ

ممبئی (نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے صنفی امتیاز کا شکار ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ایک بار یہ بھی کہا گیا کہ انہیں کھانا بنانا آنا چاہئے ۔ایک ٹی وی پروگرام میں ودیا بالن نے صنفی امتیاز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بارے میں بات کرنے والوں کو کھری کھری سنا دیتی ہیں۔ان کاکہناتھاکہ جب میری والدہ مجھے کھانا بنانا سیکھنے کا کہتی تھیں تو میراہمیشہ یہی جواب ہوتا تھا کہ ’’میں یا تو اتنا کماؤں گی کہ کسی کو کھانا بنانے کے لئے رکھ لوں یا کسی ایسے آدمی سے شادی کروں گی جو کھانا بنا سکتا ہو،سچ پوچھیں تو مجھے ابھی بھی کھانا بنانانہیں آتا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں