ارمینانے عورتوں کوہراساں کرنا عالمی مسئلہ قراردیدیا

ارمینانے عورتوں کوہراساں کرنا عالمی مسئلہ قراردیدیا

مانچسٹر میں چہل قدمی کرتے مجھے اوردیگر خواتین کو ہراساں کیاگیا :اداکارہ

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ ارمینا خان کا کہنا ہے کہ عورتوں کو ہراساں کرنا ایک عالمی مسئلہ ہے ۔ارمینا خان نے سوشل میڈیا پر عورتوں کو ہراساں کرنے کے حوالے سے ایک مختصر نوٹ شیئر کیا ہے کہ ’’میں آج انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں چہل قدمی کیلئے نکلی تو مجھے ہراساں کیا گیا بلکہ میرے آگے جاگنگ کرنے والی خواتین بھی اسی چیز کا سامنا کررہی تھیں‘‘۔ انہوں نے لکھاکہ عورتوں کا ہراساں کرنا ایک عالمی مسئلہ ہے ۔خیال رہے کہ کینیڈا میں پیدا ہونے والی پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں پرورش پائی اور اب ان کی مستقل رہائش وہیں ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں