ہانیہ عامر کو وکی پیڈیا پر بار بار میرا شوہر بنا دیا جاتا ہے :نادیہ خان

ہانیہ عامر کو وکی پیڈیا پر بار بار میرا  شوہر بنا دیا جاتا ہے :نادیہ خان

اداکارہ و میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ وِکی پیڈیا پر کوئی بار بار میرے شوہر کے نام کی جگہ ہانیہ عامر کا نام لکھ دیتا ہے

کراچی ( سٹاف رپورٹر)جبکہ ہانیہ کے جیون ساتھی کے نام پر میرا نام لکھا ہوتا ہے ۔نادیہ خان نے وِکی پیڈیا پر موجود غلط معلومات کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے جب یہ دیکھا تو بہت ہنسی آئی، ہمیں لگا شاید یہ کسی نے مذاق کیا ہے اور پھر دونوں جگہ سے 20 سے 25 مرتبہ صحیح کیا لیکن ایک دن بعد دوبارہ یہ ہی لکھا ہوتا ہے ۔نادیہ نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا میرے علاوہ میری ذاتی معلومات کوئی کیسے تبدیل کر سکتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں