انڈسٹری میں سید نور آئے انہی کی وجہ سے انڈسٹری کو چھوڑا:ریشم

انڈسٹری میں سید نور آئے انہی کی وجہ سے انڈسٹری کو چھوڑا:ریشم

اداکار ریشم نے کہا ہے کہ مجھے فلم انڈسٹری میں سید نور ہی لے کر آئے اور سچی وجہ پوچھیں تو میں نے فلم انڈسٹری چھوڑی بھی انہی کی وجہ سے ہے کیونکہ وہ صائمہ کو سپورٹ کرتے تھے

لاہور(این این آئی)کچھ پنجابی فلموں میں کام کرنا غلطی تھی لیکن انسان غلطیوں سے ہی سیکھتا ہے ۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں ریشم نے کہاکہ سید نور صائمہ کو زیادہ سپورٹ کرتے تھے وہ کریکٹرلکھے جاتے جوصائمہ کو سوٹ کرتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اب جس طرح کی فلمیں آگئی ہیں وہ میرا مزاج نہیں ہیں ،کسی بھی پراجیکٹ میں اداکار کیلئے اداکاری کا مارجن ہونا چاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں