عمر شریف دل کی تکلیف میں مبتلا یادداشت بھی خراب، بیٹا جواد شریف

عمر شریف دل کی تکلیف میں مبتلا یادداشت بھی خراب، بیٹا جواد شریف

اداکار اور کامیڈین عمر شریف کی سوشل میڈیا پر تشویش ناک حالت کی جھوٹی خبروں پر ان کے بیٹے نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے

کراچی(این این آئی)کہ کافی عرصے سے والد صاحب دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی یادداشت بھی خراب ہو گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ والد کے علاج کا سلسلہ جاری ہے ، ان کے ٹھیک ہوتے ہی ان کے ساتھ ویڈیو جاری کروں گا۔جواد عمر نے کہا کہ والد کی صحت کے حوالے سے لوگ سوشل میڈیا پر منفی اور جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں، بس ان کے چاہنے والے ان کی صحت یابی کیلئے دعا کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں