فلم بنانے کیلئے پیسے دو ورنہ خودکشی ،میراکی دھمکی
وزیراعظم اور ان کی ریاست مدینہ میری موت کی ذمہ دار ہوگی :اداکارہ
کراچی (سٹاف رپورٹر)اداکارہ میرا نے فلم بنانے کیلئے حکومت کی طرف سے پیسے نہ ملنے پر خودکشی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری موت کے ذمہ دار وزیراعظم عمران خان اور ان کی ریاست مدینہ ہوگی۔کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ مجھے آج مددکی ضرورت ہے لیکن شاید صاحب اختیار لوگ شاید تب آئیں گے جب میں عمر شریف کی طر ح وہیل چیئر پر بیٹھ جاؤں گی ۔میں تنہا عورت ہوں اور ریاست کی ذمہ داری ہوں ،10سال سے مقدمہ میں پھنسی ہوں ،بھارت یا دبئی شفٹ نہیں ہوئی لیکن مجھے پاکستان میں شادی کی اجازت نہیں مل رہی ۔