جیل کا کھانا کھانے سے انکار،آریان بسکٹس پر گزارا کرنے لگے

 جیل کا کھانا کھانے سے انکار،آریان  بسکٹس پر گزارا کرنے لگے

بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کے جیل میں کھانے پینے سے متعلق تفصیلات سامنے آئی ہیں

ممبئی (آئی ا ین پی)بھارتی میڈیا کی حالیہ رپورٹ کے مطابق آریان خان نے جیل کا کھانا کھانے سے صاف انکار کردیا اور فی الحال وہ بسکٹس کھانے کے طور پر کھا رہے ہیں۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آریان نے بسکٹس کے کچھ پیکٹس آرتھر روڈ جیل کی کینٹین سے خریدے ہیں اور وہ بظاہر غم و غصے کی کیفیت سے دوچار ہیں اسی لیے گزشتہ کچھ روز سے وہ کھانا ٹھیک سے نہیں کھا رہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں