مریدکے :لیگی رہنما شیخ شبیر فائرنگ سے جاں بحق

مریدکے :لیگی رہنما شیخ شبیر فائرنگ سے جاں بحق

فیکٹری سے واپس ڈیفنس رہائشگاہ جا تے نامعلوم افراد نے انکی گاڑی پر فائرنگ کی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما اور مریدکے کے سابق چیئرمین بلدیہ شیخ شبیراحمد فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے ،مریدکے جی ٹی روڈ پر نامعلوم افراد نے انکی گاڑی پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے ،پولیس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ شبیراحمد مریدکے میں واقع اپنی فیکٹری سے لاہور کے علاقے ڈیفنس میں اپنی رہائش گاہ کی جانب جارہے تھے کہ ایس اے گارڈن فیز ٹو کے سامنے ، چوکی کامران شہید کے قریب جی ٹی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کر دی۔ گولیوں کی بوچھاڑ سے گاڑی بے قابو ہو کر کافی دور تک چلتی رہی، اور پھر سڑک اتر کر نشیب میں جاگری، تاہم میاں شیخ شبیر احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔شیخ شبیروفاقی وزیر رانا تنویر حسین کے قریبی ساتھی اور انجمن تاجران مریدکے کے صدر بھی تھے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کیے ۔ ڈی پی او بلال ظفر شیخ کا کہنا تھا کہ قبل از وقت واقعے کے محرکات کے بارے میں کچھ کہنا ممکن نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...