قومی ٹیل اینڈبیٹرز نے شکست آج تک کیلئے ٹال دی
برمنگھم ٹیسٹ میں پاکستان کے دوسری اننگز میں 449رنز، 129رنزکی برتری رضا اللہ نے چھکوں کی بارش کردی ،بابر اعظم،شان مسعود،اذان کی نصف سنچریاں
برمنگھم (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیل اینڈر ز نے انگلینڈ کے ہاتھوں برمنگھم ٹیسٹ میں شکست اور سیریز میں کلین سویپ کو آج تک کیلئے ٹال دیا، پاکستان کی ٹیم دوسری اننگز میں 449رنزبناکرآؤٹ ہوئی اور129رنز کی برتری حاصل کرلی ۔اذان اویس 59،شان مسعود 95،بابر اعظم 76رنز بناکر آؤٹ ہوئے ،ایک موقع پر پاکستان کی 8وکٹیں 318رنز پر گر چکی تھیں جب محمد عباس وکٹ پر موجود ٹیسٹ ڈیبیو کرنیوالے رضا اللہ کا ساتھ دینے آئے ، رضااللہ نے 9چھکوں اور 4چوکوں سے سجی 63گیندوں پر 81رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عباس نے 2چھکوں اور 5چوکوں کی مدد سے 67گیندوں پر 42رنزبنائے ،دونوں کے درمیان 9ویں وکٹ کیلئے 121رنز کی شراکت ہوئی جوایک ریکارڈ ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 133جبکہ انگلینڈ نے 453رنزبنائے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments