سونا5600روپے مزیدسستا،ڈالر کی قدر بھی کم
تولہ سونا 4لاکھ 56ہزار736،دس گرام 3لاکھ 91ہزار 577کاہوگیا
کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادھر ڈالر مزید سستاہوگیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 56 ڈالر کی کمی سے 4342 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 5 ہزار 600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 56 ہزار736 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 801 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 91 ہزار 577 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ بدھ کو فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 62 ہزار 336 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 253 روپے کی کمی سے 6871 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3پیسے کی کمی سے 277.32 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 277.36 روپے پر بند ہوئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments