روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس،حجم 13.90ارب ڈالرسے متجاوز

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس،حجم 13.90ارب ڈالرسے متجاوز

اسلام آباد (اے پی پی)روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعہ سمندرپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 13.90ارب ڈالرسے تجاوزکرگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست میں سمندرپارمقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعہ259ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا ۔۔۔

جس کے بعدستمبر 2020ء سے لیکراب تک ان اکائونٹس کے ذریعہ مجموعی ترسیلات زرکاحجم 13.906ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعہ سمندر پار پاکستانیوں نے ملک میں مجموعی طورپر2.203ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے ،اگست میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ سمندرپاکستانیوں کی سرمایہ کاری کاحجم 85ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...