ایس ای فروٹس اینڈ ویجیٹیبل کو آئی پی او کیلئے منظوری مل گئی
بک بلڈنگ 21اور 22ستمبر کو ہوگی،30 ملین حصص پیش کیے جائیں گے
کراچی(بزنس ڈیسک)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ایس ای فروٹس اینڈ ویجی ٹیبل لمیٹڈ کے ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او)کی منظوری دے دی ہے ۔ برآمدی سرگرمیوں سے وابستہ اور شریعہ اصولوں کے مطابق کام کرنے والی کمپنی کیلئے اسٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ کی جانب یہ اہم پیشرفت ہے ۔آئی پی او کی بک بلڈنگ کا آغاز 21ستمبر سے ہوگا جوکہ 22ستمبرتک جاری رہے گی۔ آئی پی او کے تحت 30 ملین حصص پیش کیے جائیں گے ، جن میں سے 75 فیصد (ی 22.5 ملین)حصص بڑے انفرادی اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کیلئے بک بلڈنگ کے ذریعے پیش کیے جائیں گے جبکہ باقی 25 فیصد (7.5 ملین )حصص عام سرمایہ کاروں کے لیے 28 اور 29 ستمبر کو سبسکرپشن کیلئے پیش کیے جائینگے ۔ بک بلڈنگ میں حصص کی ابتدائی قیمت 40 روپے فی شیئر مقرر کی گئی ہے جو سرمایہ کاروں کی دلچسپی کی بنیاد پر 64 روپے فی شیئر تک بڑھ سکتی ہے ۔ اس طرح کمپنی آئی پی او کے ذریعے 1.20 ارب روپے سے 1.92 ارب روپے تک حاصل کرسکتی ہے ۔ ٹاپ لائن سیکیورٹیز اور گروتھ سیکیورٹیز لمیٹڈ اس آئی پی او کیلئے مشترکہ لیڈ منیجرز ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments