گنیز ورلڈ ریکارڈز کی نئی کتاب کی رونمائی، سب حیران

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی نئی کتاب کی رونمائی، سب حیران

لندن (نیٹ نیوز)دنیا کے عجیب و غریب اور منفرد ترین عالمی ریکارڈز کا اندراج کرنے والے ادارے \\\'گنیز ورلڈ ریکارڈز\\\' نے اپنی آنے والی نئی کتاب کے سلسلے میں شائقین کے لیے انتہائی سنسنی خیز اور دلچسپ ریکارڈز کی پہلی جھلک جاری کر دی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی اس نئی سالانہ کتاب میں دنیا بھر کے انوکھے فنکاروں، حیران کن جسامت رکھنے والے انسانوں اور غیر معمولی مہارتوں کے حامل افراد کے ریکارڈز درج کیے گئے ہیں، جس میں سب سے پتلی گاڑی کا ریکارڈ بھی شامل ہے ۔اس اشاعت میں ایسے منفرد ریکارڈز شامل ہیں جن میں زبان پر سب سے زیادہ وزن اٹھانے ، اسکیٹ بورڈنگ کے حیران کن کرتب اور مختصر ترین وقت میں مشکل ترین جسمانی کارنامے انجام دینے والے افراد کے نام شامل ہیں۔ادارے کا کہنا ہے کہ اس بار شامل کیے گئے زیادہ تر ریکارڈز میں تفریح اور سنسنی بھی موجود ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...