یوٹیوب پروفائل محفوظ رکھنے کے لیے نیا فیچر متعارف
لاہور(نیٹ نیوز) یوٹیوب نے مشترکہ ٹی وی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایک نیا پرائیویسی فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارف اپنے یوٹیوب پروفائل کو چار ہندسوں کے کوڈ سے لاک کر سکے گا۔
یوٹیوب کے سی ای او نیل موہن کے مطابق اکاؤنٹ لاک فیچر اب عالمی سطح پر متعارف کرایا جا رہا ہے ۔ اس فیچر کی مدد سے گھر میں موجود دیگر افراد صارف کے پروفائل تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے ، نہ ہی اس کی سبسکرپشنز دیکھ سکیں گے اور نہ ہی ویڈیوز کی سفارشات تبدیل کر سکیں گے ۔پروفائل لاک کرنے کے لیے ٹی وی پر یوٹیوب ایپ کی بائیں جانب موجود نیویگیشن بار میں سیٹنگز کے ذریعے یہ فیچر فعال کیا جا سکتا ہے ۔ صارف کو ہر مرتبہ ریموٹ سے چار ہندسوں کا کوڈ درج کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس فیچر کا پرائیویسی برقرار رکھنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments