ٹریڈ فیسیلی ٹیشن بورڈ کا قیام گیم چینجر ثابت ہوگا، میاں زاہد

ٹریڈ فیسیلی ٹیشن بورڈ کا قیام گیم چینجر ثابت ہوگا، میاں زاہد

لاجسٹکس کے مسائل کے خاتمے سے کاروباری لاگت میں نمایاں کمی ہوگی

کراچی(بزنس رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کے پالیسی ایڈوائزری بورڈچیئرمین میاں زاہد حسین نے وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ٹریڈ فیسیلی ٹیشن بورڈ کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ملکی معیشت، صنعتی ترقی اور بین الاقوامی تجارت کیلئے گیم چینجرقرار دیاہے ۔انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار اعلیٰ ترین سطح پر سرحد پار تجارت میں حائل نان ٹیرف رکاوٹوں، لاجسٹکس کے مسائل اور بندرگاہوں پر درپیش تاخیر کے خاتمے کے لیے جامع اور مربوط لائحہ عمل تشکیل دیا گیا ہے جو کاروباری لاگت کو کم کر کے ملکی مصنوعات کو بین الاقوامی منڈیوں میں مسابقت کے قابل بنائے گا۔میاں زاہد نے کہا کہ گرین چینل کے ذریعے کارگو کی ترسیل کے تناسب کو بڑھا کر 65 فیصد تک پہنچانا اور 30 فیصد تک پری ارائیول کلیئرنس کا ہدف حاصل کرنا درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کیلئے غیر معمولی سہولت کا باعث بنے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...