کلب کرکٹ بحال کریں ،ٹیلنٹ وہاں سے آنا :وسیم اکرم

کلب کرکٹ بحال کریں ،ٹیلنٹ وہاں سے آنا :وسیم اکرم

6 سال سے پاکستان کرکٹ کو اسی طرح دیکھ رہا ہوں، اب قوم کو سچ بتانا ہوگا پی ایس ایل سے 10سال سے ایک بیٹر نہیں نکلا،باؤلرضرور آئے :سابق کپتان

لاہور(سپورٹس ڈیسک )سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پچھلے پانچ چھ سال سے پاکستان کرکٹ کو اسی طرح دیکھ رہا ہوں، پی ایس ایل میں کام کیا، اب قوم کو سچ بتانا ہوگا کیونکہ ان کی ٹیم سے بڑی امیدیں ہیں۔کلب کرکٹ کو بحال کریں، پی سی بی کراچی اور لاہور میں 10، 10 کروڑ لگائے ، ٹیلنٹ کلب کرکٹ سے آنا ہے ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش سے ہم ہوم اینڈ اوے سیریز ہارے ہیں،یہ خطرے کی گھنٹی تھی لیکن اس پر کام نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کوچ کوئی بھی آجائے ، بہترین کوچ آ جائے ، میں ہوں یا کرسٹن آ جائے ، آپ کے پاس ٹیلنٹ تو یہی ہے ۔ پی ایس ایل کو 10 سال ہو چکے ہیں، ایک بیٹر پی ایس ایل نے نکالا ہو؟ ،باؤلرز ضرور آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے ڈومیسٹک کا جو نظام بنایا ہے اس کو تین چار سال چلنے دیں، صبر اور پلاننگ کے علاوہ کوئی پلان نہیں۔ان کا کہناتھاکہ آپ نے انگلینڈ میں ایک رفتار والے فاسٹ باؤلرز بھیج دئیے ، ایک آدھا تو تیز بھیج دیتے ، میں ہوتا تو کہتا کہ مجھے عاکف جاوید چاہئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...