حریم فاروق نے شوبز انڈسٹری سے دوری کی وجہ بتا دی
اداکارہ حریم فاروق جوکہ ایک طویل عرصے سے اسکرین سے غائب ہیں
کراچی (سٹاف رپورٹر)انہوں نے اپنی شوبز انڈسٹری سے دوری کی وجہ بتا دی ہے ۔اداکارہ حریم فاروق نے حال ہی میں ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی اور بتایا کہ ‘ان کی والدہ کی طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے وہ ابھی کام پر توجہ نہیں دے پا رہی تھیں ، اگر انہیں اپنے کام یا والدین کے درمیان انتخاب کرنا پڑے تو یہ بات واضح ہے کہ وہ اپنی زندگی اپنے والدین کیلئے قربان کریں گی۔اداکارہ نے مزید کہا کہ اب ان کی والدہ ٹھیک ہیں اور وہ کام پر واپس آگئی ہیں۔