سنجیو کمار قربانی دینے والی بیوی کی تلاش میں چل بسے :ہیما مالنی
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ہیما مالینی نے انکشاف کیا ہے کہ آنجہانی سنجیو کمار ہر قسم کی قربانی دینے والی بیوی چاہتے تھے
ممبئی (آئی این پی)اور یہی وجہ تھی کہ وہ زندگی بھر شادی نہ کرسکے اور ایسے ہی اس دنیا سے چلے گئے ۔ یاد رہے کہ ہیما مالینی اور سنجیو کمار کے درمیان ایک زمانے میں رومانس کا سلسلہ بھی چلا جو غلط فہمیوں اور اختلافات پر ختم ہوگیا جبکہ اس کے علاوہ بھی سنجیو کمار چند بار دیگر خواتین سے شادی کرنے والے تھے لیکن معاملہ آگے نہ بڑھ سکا۔