بھارتی سکھ برادری کا کنگنا کو پاگل خانے بھجوانے کا مطالبہ
بھارت کی سکھ برادری نے بالی ووڈ متنازعہ اداکارہ کنگنا رناوت کو پاگل خانے بھجوانے کا مطالبہ کردیا
نئی دہلی (این این آئی)حال ہی میں کنگنا رناوت نے انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کی تھی جوسکھ برداری کے خلاف تھی، اداکارہ کے اس متنازعہ بیان کے بعد بھارت کی سکھ برادری نے اْن کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے اْنہیں پاگل خانے منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے ۔بھارت کی سیاسی پارٹی شرومانی اکالی دل کے رہنما اور دہلی سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے صدر منجندر سنگھ سرسا نے کہا کہ کنگنا رناوت کو پاگل ہسپتال منتقل کردیا جائے یا پھر جیل میں بند کردیا جائے ۔منجندر سنگھ سرسا نے کہا کہ کنگنا نے جان بوجھ کر کسانوں کے احتجاج کو خالصتانی تحریکوں کے طور پر اور مزید سکھ کمیونٹی کو خالصتانی دہشت گرد قرار دیا ہے ۔ کنگنا نے سکھ برادری کے خلاف انتہائی توہین آمیز زبان استعمال کی ہے ۔