جاپانی اداکارہ ہوٹل کی 22 ویں منزل سے گِر کر ہلاک
جاپان کی اداکارہ و گلوکارہ سایاکا کانڈا 35 برس کی عمر میں ہوٹل کی 22 ویں منزل سے گِر کر ہلاک ہوگئیں
ٹوکیو(شوبز ڈیسک)سایاکا کانڈا جاپان کے سینئر اداکار ماساکی کانڈا اور 59 سالہ گلوکارہ سیکو میٹسودا کی بیٹی تھیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ سایاکا کانڈا جاپان کے شمال میں واقع شہر ساپورو کے ایک ہوٹل میں مقیم تھیں اور 22 ویں منزل سے گرنے کے نتیجے میں ان کی ہلاکت ہوئی۔گزشتہ 15 سال سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ سایا کی اچانک موت کے واقعے کی تفتیش پولیس نے شروع کردی ہے ۔کہا یہ جارہا ہے کہ پولیس خودکشی کے حوالے سے جانچ پڑتال کررہی ہے لیکن اس حادثے میں کسی سازش کے ہونے کے امکانات بھی موجود ہیں۔اداکارہ نے 2017 میں شادی کی تھی تاہم دو برس بعد ہی ان کی طلاق ہوگئی تھی۔