اسد صدیقی کا عورتوں کے تحفظ کیلئے واضح پیغام

اسد صدیقی کا عورتوں  کے تحفظ کیلئے واضح پیغام

کراچی (آئی ا ین پی)اداکار اسد صدیقی نے عورتوں کے حقوق اور ان کے تحفظ سے متعلق ایک واضح پیغام جاری کیا ہے ۔

اداکار نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ ہمارے معاشرے میں عورت کو ہر جگہ ہراساں کیا جاتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ کہیں بھی محفوظ نہیں ہے ۔ ہمارے معاشرے میں ایک عورت کو ہی اس کی ہراسگی کا سبب مانا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ ذہنی اذیت اور پریشانی میں مبتلا ہوجاتی ہیں۔اسد صدیقی نے گزارش کی کہ ہمیں خود کو صحیح اور بہتر انسان بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنی عورتوں کو ایک بہتر معاشرہ فراہم کرسکیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں