شاہ رخ خان نے تھیٹر میں خود اپنی فلم کے ٹکٹ فروخت کئے

شاہ رخ خان نے تھیٹر میں خود  اپنی فلم کے ٹکٹ فروخت کئے

ممبئی(شوبز ڈیسک)شاہ رخ خان نے ایک مرتبہ ممبئی کے ایک تھیٹر میں اپنی ہی فلم کے ٹکٹ فروخت کئے تھے ۔

1994 میں اپنی فلم 'کبھی ہاں کبھی نہ' کے افتتاحی دنوں میں شاہ رخ خان نے فلم کی پروموشن کیلئے ایڈوانس ٹکٹ بکنگ ونڈو پر بیٹھ کر ٹکٹوں پر آٹوگراف دیتے ہوئے ٹکٹ فروخت کئے تھے ۔ یہ فلم ان کی ابتدائی ریلیز میں سے ایک تھی جو آگے چل کر مقبول ہوئی، کافی عرصہ اس فلم کو آن ایئر کرنے کیلئے کوئی خریدار نہیں مل رہا تھا، شاہ رخ خان اس فلم کیلئے پہلی پسند نہیں تھے بلکہ عامر خان اور جوہی چاولہ مرکزی جوڑی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں