جسٹن بیبر کورونا وائرس کا شکار، دورۂ امریکا ملتوی
مونٹریال(شوبز ڈیسک)کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اپنا دورۂ امریکا ملتوی کردیا ہے ۔
جسٹن بیبر نے ابھی اپنے ‘جسٹس ورلڈ ٹور’ کا آغاز کیا ہی تھا کہ اُنکا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کی وجہ سے اُنہیں امریکا کے شہر لاس ویگاس میں آج کے لیے شیڈول کیا ہوا اپنا کنسرٹ ملتوی کرناپڑا۔لاس ویگاس کے علاوہ گلوکار کے اس ہفتے ایریزونا اور لاس اینجلس میں بھی کنسرٹس شیڈول تھے ۔ گلوکار کی طبیعت بہتر ہے لیکن اُن کی ٹیم کی جانب سے ابھی ایریزونا اور لاس اینجلس کے کنسرٹس کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ۔