سونیا حسین کو نکاح کرنے کیلئے ایک اچھا انسان درکار

سونیا حسین کو نکاح کرنے کیلئے ایک اچھا انسان درکار

لاہور (شوبزڈیسک) اداکارہ سونیا حسین کو نکاح کرنے کیلئے ایک اچھا انسان درکا رہے ان کا کہناہے کہ جتنی جلد ایک اچھا انسان مل جائے گا اتنی جلد نکاح کرلوں گی۔

سونیا حسین نے ایک ٹی وی پروگرام میں شادی سے متعلق سوال پرایک اچھے انسان کی وضاحت کر نے کو مشکل قرار دیا تاہم ان کا کہناتھاکہ ان کے نزدیک ایک اچھا انسان وہ ہے جسے بات کرنا آتی ہو کیوں کہ ذوق ظرافت کا ہونا بہت ضروری ہے ، اگر ایک لڑکے میں ساری خوبیاں ہوں لیکن اس میں بات کرنے کا طریقہ نہ ہو تو معنی نہیں رکھتا،مجھے ایسے لڑکے ناپسند ہیں جو اپنی ذات کیلئے جنونی ہوتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں