اچھا لگتا ہے جب لوگ مجھے احمق سمجھتے ہیں:عالیہ بھٹ

اچھا لگتا ہے جب لوگ مجھے احمق سمجھتے ہیں:عالیہ بھٹ

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ مجھے یہ اچھا لگتا ہے جب مجھے بے وقوف کہا جاتا ہے اور۔۔۔

 لوگ ان پر میمز بناتے ہیں۔ عالیہ نے کہا مجھے سچ میں بہت پسند ہے جب لوگ سوچتے ہیں کہ میں احمق ہوں کیونکہ پھر مجھ پر بے شمار میمز بنائی جاتی ہیں جس سے میری مقبولیت میں اضافہ ہوتا ہے ۔اداکارہ نے کہا کہ پھر لوگ میری فلمیں اور کام بھی بہت پسند کرتے ہیں، اس لئے مجھے اطمینان رہتا ہے کہ میں یقینی طور پر اداکاری کے شعبے میں بہتر کام کررہی ہوں۔انہوں نے کہا میں یہ پیغام تمام نوجوان لڑکیوں کو بھی دینا چاہوں گی کہ معلومات عامہ اور کتابی ذہانت میری نظر میں ذہانت نہیں، میری بات کا غلط مطلب نہیں لیجیے گا لیکن مجھے یہ ہی ٹھیک لگتا ہے ۔عالیہ کے مطابق دنیا میں زندہ رہنے کیلئے جذباتی ذہانت کا ہونا ضروری ہے جو کہ ذہانت کی اعلیٰ ترین شکل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں