سجل علی فلم جوائے لینڈ کو آسکر ایوارڈ یافتہ بنتے دیکھنے کی خواہشمند
کراچی (آئی این پی)اداکارہ سجل علی نے فلم جوائے لینڈ کی پوری ٹیم کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔
سجل علی نے اپنی انسٹا سٹوری پر فلم جوائے لینڈ کی پوری ٹیم کو پاکستان میں ریلیز ہونے کی اجازت ملنے پر مبارکباد دی ہے ۔انہوں نے اپنی انسٹاسٹوری میں لکھا کہ پوری ٹیم کو بہت مبارک ہو۔ انہوں نے فلم کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ چلیں اب آسکر بھی گھر لے آئیں۔