کنگنا نے سدھارتھ اور کیارا اڈوانی کی جوڑی کو خوبصورت قراردیدیا

کنگنا نے سدھارتھ اور کیارا اڈوانی کی جوڑی کو خوبصورت قراردیدیا

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت نے سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کی جوڑی کو خوبصورت قرار دیتے ہوئے مداحوں کی کشمکش کو دور کردیا۔ کنگنا رناوت کی جانب سے اس جوڑی کیلئے پیغام شیئر کیا گیا ہے۔

جس میں اس جوڑی کو بالی ووڈ انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی قرار دیتے ہوئے ان کی تعریفیں کی گئی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ‘یہ جوڑا کتنا خوشگوار ہے -فلم انڈسٹری میں ہمیں حقیقی محبت شاذ و نادر ہی نظر آتی ہے -دونوں ایک ساتھ جاذب نظر آتے ہیں۔کنگنا رناوت کی انسٹااسٹوری سے مداحوں کی کشمکش دور ہوگئی اور اس شادی کی تصدیق ہوگئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
سے اہم مضامین پڑھیئے