میرا عادل واپس آگیا ، راکھی ساونت نے خوشخبری سنا دی

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے خوشخبری سناتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ میرا عادل واپس آگیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی کا کہنا تھا کہ آج میرے چہرے پر پھر سے ایک خوشی کی لہر آچکی ہے ، صبح کا بھولا شام کو واپس آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے ۔ راکھی نے کہا کہ میرے اور عادل کے بیچ میں سب ٹھیک ہے ، اب سب کچھ اچھا ہوگا، کچھ غلط نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے عادل کو بدنام نہیں کروں گی، ہم دونوں مل کر بہت سارا کام کرنے والے ہیں۔