وہاج علی اپنے فن کے جوہر دکھا کر انٹر نیٹ پر چھاگئے

کراچی (سٹاف رپورٹر) مقبول اداکار وہاج علی سوشل میڈیا پر دوڈراموں مجھے پیار ہوا تھا اور تیرے بن میں اپنے فن کے جوہر دکھا کر انٹر نیٹ پر چھاگئے ہیں ۔
وہاج نے اپنی لاجواب اداکاری سے پرستاروں کو چونکادیا اور اپنے فن کا لوہا منوالیا۔ ان دو مقبول ترین ڈراموں کے ایک ساتھ نشر ہونے سے 2023کا سال فن کے میدان میں وہاج علی کا سال بن گیا ہے ۔ وہاج علی کے ڈراموں مجھے پیار ہوا تھا اور تیرے بن کی شہرت صرف پاکستان تک محدود نہیں ہے بلکہ انکی مقبولیت سرحد پار بھی بلندیوں تک پہنچ گئی ہے اور انڈیا اور بنگلا دیش میں بھی انکے چرچے ہورہے ہیں۔ انکی اداکاری کی بے مثال صلاحیتوں اور دلکش اداکاری نے ان ملکوں میں یو ٹیوب پر بے پناہ پذیرائی حاصل کی ہے بلکہ پورے خطے میں ان کو فالو کرنیوالوں کی بڑی تعداد نے انکی تعریفوں کے پل باندھ دئیے ہیں۔