ارجن رامپال کا فلم دھکڑ کے فلاپ ہونے کو تسلیم کرنے سے انکار

ارجن رامپال کا فلم دھکڑ کے فلاپ  ہونے کو تسلیم کرنے سے انکار

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار ارجن رامپال نے کنگنا رناوت کے مرکزی کردار پر مبنی فلم دھکڑ کی ناکامی کو ناقابل یقین قرار دے دیا ہے ۔

فلم میں کنگنا رناوت کے ساتھ ارجن رامپال، دیویا دتہ اور شریب ہاشمی نے نمایاں کردار نبھائے تھے ۔ارجن رامپال فلم کے فلاپ ہونے کے بعد سے مسلسل خاموش چلے آرہے تھے ، بلآخر انہوں نے اس حوالے سے لب کشائی کردی۔ اداکار نے فلم دھکڑ کے فلاپ ہونے کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ فلم اس قابل تھی کہ وہ فلاپ ہوجائے ۔انہوں نے کہا کہ فلم دھکڑ کے باکس آفس پر نہ ٹکنے کی بہت تکلیف ہوئی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں