ناقدین اپنی طاقت مثبت چیز پر خرچ کریں،ریشم کا مشورہ

ناقدین اپنی طاقت مثبت چیز پر خرچ کریں،ریشم کا مشورہ

کراچی(این این آئی)سینئر اداکارہ ریشم نے تنقید کرنے والوں کو اپنی طاقت کسی مثبت چیز پر خرچ کرنے کا مشورہ دے دیا۔حال ہی میں اداکارہ ریشم پی ٹی وی کی۔۔

رمضان ٹرانسمیشن میں شریک ہوئیں ۔ اداکارہ نے کہا کہ اکثر لوگ ڈپریشن کا شکار ہونے کا شکوہ کرتے ہیں مگر وہ ڈپریشن میں یقین نہیں رکھتیں ان کے خیال میں ڈپریشن صرف اللہ سے دوری کا نتیجہ ہے ۔ریشم کو اپنے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر اداکارہ نے ناقدین کو اپنی انرجی کسی مثبت چیز پر لگانے کا مشورہ دے ڈالا۔ریشم نے اپنے بیان کی وضاحت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ہر انسان کی اپنی سوچ ہوتی ہے اور میرے نزدیک ہر مسئلے کا حل صرف اللہ سے محبت اور لگا ؤہے پھر چاہے وہ ڈپریشن ہو یا کوئی اور مسئلہ۔ریشم نے کہا کہ شاید کچھ لوگوں کو میری بات سمجھ نہیں آئی گہری باتیں ہر ایک کو سمجھ آتی بھی نہیں ہیں، اللہ آپ سب کو خوش رکھے آمین۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں