خود کو شاہی خاندان کی نہیں عام لڑکی سمجھتی ہوں:سارہ علی

 خود کو شاہی خاندان کی نہیں عام لڑکی سمجھتی ہوں:سارہ علی

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان شاہی خاندان سے تعلق ہونے کے باوجود خود کو ممبئی کی ایک عام لڑکی سمجھتی ہیں۔

جب لوگ مجھے شاہی خاندان کی رکن کے طور پر دیکھتے ہیں تو مجھے یہ مضحکہ خیز لگتا ہے ، میں اپنے آپ کو شاہی خاندان کے رکن کے طور پر نہیں دیکھتی۔ میں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ ممبئی کے علاقے جوہو میں اپنی والدہ کیساتھ گزارا ہے ، میں اپنے والد سیف علی خان سے ملنے باندرا جاتی ہوں، میں ہماچل پردیش ،کیدارناتھ اور جموں و کشمیر میں چھٹیاں گزارتی ہوں، مجھے نہیں معلوم کہ شاہانہ کا مطلب کیا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں