کومل عزیز نے کاروبار کیلئے شوبز سے دوری اختیارکرلی

 کومل عزیز نے کاروبار کیلئے شوبز سے دوری اختیارکرلی

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ کومل عزیز نے کہا ہے کہ اداکارائیں بڑھتی عمر کے ساتھ سٹریس اور ڈپریشن کا شکار ہوتی جاتی ہیں۔

ایک سوشل میڈیاپوسٹ میں ان کاکہناتھاکہ انہوں نے خود اداکاری سے دوری اختیار کی ہوئی ہے ۔ جب انہوں نے امریکا میں تعلیم مکمل کی اور وہاں چار سال ملازمت کرنے کے بعد بھی انہیں خوشی اور سکون نہیں ملا تو انہوں نے پاکستان آکر اداکاری کرنے کا ارادہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اب اداکاری کو چھوڑ کر کل وقتی کاروبار کرنے کا ارادہ کیا اور اب وہ بہت خوش ہیں کیونکہ انہیں صرف چار گھنٹے کام کرنا پڑتا ہے تاہم مجھے اداکاری کرکے بہت خوشی ملتی تھی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں