میں بھی انسان ہوں ،ٹرولنگ متاثر کرتی ہے :سنی لیونی

میں بھی انسان ہوں ،ٹرولنگ متاثر کرتی ہے :سنی لیونی

کانز(شوبزڈیسک) بھارتی بولڈ اداکارہ سنی لیونی نے کہاہے کہ لوگ سمجھتے ہیں مجھے ٹرولنگ سے فرق نہیں پڑتا لیکن میں بھی انسان ہوں۔

انہوں نے کانز فلم فیسٹیول کے دوران ایک انٹرویو میں کہاکہ میرے خیال میں ہم سب ایسے لوگوں کو جانتے ہیں جو اپنی ہنسی اور مسکراہٹ کے پیچھے چھپ جاتے ہیں، پچھلے 10 سالوں میں میرے ساتھ جو کچھ ہوا جو تبصرے کئے گئے ، لوگ مجھے دیکھتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ میں بہت پُراعتماد ہوں، جو اِن سکیور نہیں اور جسے ٹرولنگ سے فرق نہیں پڑتا لیکن وہ بھول جاتے ہیں کہ میں انسان بھی ہوں اور یہ چیزیں آپ کو متاثر کرتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں