مان گئی اداکاری چھوڑنا بہت مشکل کام ہے :مدیحہ افتخار

مان گئی اداکاری چھوڑنا بہت  مشکل کام ہے :مدیحہ افتخار

کراچی (آئی این پی) اداکارہ و ماڈل مدیحہ افتخار نے کہا ہے کہ اداکاری چھوڑنا بہت مشکل کام ہے اس بات پر مجھے اب یقین ہوگیا ہے۔۔

دو بار شوبز دنیا سے دور ہو کر ایک بار پھر واپسی کرنیوالی اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب میں اداکاری کر رہی تھی اس دوران سوچا کہ بس اب بہت ہوگیا، اب شادی کرلینی چاہیے ۔ مدیحہ افتخار نے کہا کوئی بھی اداکار اداکاری نہیں چھوڑ سکتا، میں خود بھی پہلے اس بات پر یقین نہیں رکھتی تھی لیکن اب مجھے بھی یقین ہوگیا ہے کہ ایسا ہی ہے ، بطور اداکار ہم کبھی کبھی ذہنی طور پر تھک جاتے ہیں لیکن اداکاری کو خیر باد نہیں کہہ پاتے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں