شادی کے لہنگے پر ایسے تنقید ہوئی جیسے مودی نے بھجوایا ہو:اثنا شاہ

شادی کے لہنگے پر ایسے تنقید ہوئی  جیسے مودی نے بھجوایا ہو:اثنا شاہ

لاہور(این این آئی)اداکارہ اشنا شاہ نے کہا ہے کہ شوہر حمزہ امین سے ملاقات کسی تیسرے شخص نے ایک تقریب میں کروائی تھی۔۔

 پھر دونوں میں پیار اور شادی ہوگئی۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ ان کے شوہر تعلیم حاصل کرنے کے بعد آسٹریا چلے گئے تھے ۔ اداکارہ نے کہا کہ میری شادی کے لہنگے پر اس طرح تنقید کی گئی جیسے یہ بھارت سے مجھے مودی نے بھجوایا ہے ، میں کوئی اینٹی سٹیٹ بھارتی دلہن بن گئی ہوں، ان کی والدہ سمیت پاکستان کی سب ہی خواتین شادی پر لال رنگ پہنتی ہیں۔اتنی تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ میں اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ غیر فعال کرنے پر مجبور ہو گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں