میرا تمغہ امتیاز مہوش حیات کو دے دیا گیا:حسیب پاشا

 میرا تمغہ امتیاز مہوش حیات کو دے دیا گیا:حسیب پاشا

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستان کے مشہور ڈرامے ‘عینک والا جن’ میں ہامون جادوگر کا کردار نبھانے والے حسیب پاشا نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ مجھے دیا جانے والا ‘تمغہ امتیاز’ اداکارہ مہوش حیات کو دے دیا گیا۔

ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران میزبان نے حسیب پاشا سے سرکاری سطح پر ملنے والے اعزازات سے متعلق سوال کیا۔میزبان کے جواب میں حسیب پاشا نے بتایا کہ سابق چیئرمین الحمرا عطا الحق قاسمی میرا ڈرامہ عینک والا جن 3 سے 4 مرتبہ دیکھ چکے ہیں انہیں جب چیئرمین بنایا گیا تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ کا نام 16 رکنی کمیٹی سے منظور کروانے کے بعد اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے ۔ اس کے بعد مجھے بتایا گیا کہ اداکارہ مہوش حیات کو میرا ایوارڈ دے دیا گیا جس پر میں نے سوچا جو بندہ 40 سال سے بچوں کیلئے کام کررہا ہے اس کیلئے کوئی اعزاز نہیں مجھے سمجھ نہیں آتا اسلام آباد میں کون سے شہنشاہ جنات بیٹھے ہیں جو میرا نام نکال دیتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں