پہلے کمرشل کیلئے گیارہویں کا انگلش پیپر چھوڑ دیا تھا:سنیتا مارشل

کراچی (آئی این پی)اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے پہلے کمرشل کیلئے اپنے انٹرمیڈیٹ کا انگلش کا پیپر چھوڑ دیا تھا۔
سنیتا مارشل نے ایک چینل کے پروگرام میں بتایا کہ جب انہیں ان کے پہلے کمرشل کی آفر ہوئی، اس وقت گیارہوں جماعت کے امتحانات تھے اور اس وقت انہیں 2 دن کے لئے کمرشل شوٹ کروانے کے لئے سنگاپور جانا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ ایسا موقع بار بار نہیں ملتا اس لئے گھر والوں کی رضامندی سے انگریزی کا پرچہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تاہم اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے دیگر پرچے دئیے تھے ۔