شادی سے متعلقہ افواہوں پر موٹی چمڑی کا بننا پڑے گا:نواز الدین صدیقی

شادی سے متعلقہ افواہوں پر موٹی چمڑی  کا بننا پڑے گا:نواز الدین صدیقی

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنی شادی سے متعلقہ افواہوں سے نمٹنے کیلئے موٹی چمڑی کا (بے حس) بننے کی طرف اشارہ کردیا۔

 اداکار نے من گھڑت کہانیوں کو اپنے لیے بڑا چیلنج قرار دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر مجھے اپنی شادی سے متعلق افواہوں کا مقابلہ کرنا ہے تو مجھے موٹی چمڑی کا بننا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میں اپنا کام محبت اور امن کے ساتھ انجام دوں ، لیکن پھر سوشل میڈیا سے کوئی نہ کوئی افواہ سامنے آجاتی ہے جو تکلیف دیتی ہے لیکن اب میں آہستہ آہستہ موٹی چمڑی کا ہوتا جارہا ہوں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں